ابنا:بان کی مون نے پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک تقریب میں کہا کہ جینوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت بہت زیادہ ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بان کی مون اور ان کے نمائندے اخضر ابراہیمی نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کو شام کے بحران کے حل کے لئے ہونے والے مذاکرات میں، جو جنیوا ٹو کانفرنس میں انجام پائيں گے، شریک ہونا چاہیئے۔بان کی مون نے کہا کہ ایران، شام کا بحران حل کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ شام کے بارے میں جنیوا کانفرنس بائيس جنوری کو ہوگي۔.......
/169